چیئرمین پی سی بی کی یتیم بچوں کو آج کامیچ دیکھنے کی دعوت

چیئرمین پی سی بی کی یتیم بچوں  کو آج کامیچ دیکھنے کی دعوت

لاہور (سپورٹس ڈیسک ) چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے بے سہارا و یتیم بچوں کوآج پاکستان اور نیوزی لینڈ کاٹی 20چوتھا میچ دیکھنے کی خصوصی دعوت دی ہے ۔

ترجمان پی سی بی کے مطابق محسن نقوی کی خصوصی دعوت پر 140 بے سہارا و یتیم بچے قذافی سٹیڈیم میں پی سی بی کے مہمان خاص ہوں گے ۔بے سہارا و یتیم بچوں کی میچ کے دوران مہمان نوازی بھی کی جائے گی ۔چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی ہدایت پر بے سہارا و یتیم بچوں کے لیے فرسٹ کلاس انکلوژر کی ٹکٹس فراہم کر دی گئیں ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں