2 پاکستانی بھائی قطر جونیئر سکواش چیمپئن شپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں پہنچ گئے

2 پاکستانی بھائی قطر جونیئر سکواش چیمپئن شپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں پہنچ گئے

دوحا(سپورٹس ڈیسک )پاکستان کے دو بھائی قطر انٹرنیشنل جونیئر اسکواش چیمپئن شپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں پہنچ گئے ۔دوحا میں جاری قطر انٹرنیشنل جونیئر سکواش چیمپئن شپ میں پاکستان کے 14سالہ عبداللہ زمان کوارٹر فائنل میں جب کہ ان کے چھوٹے بھائی 8سالہ ریان زمان انڈر 11کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے ۔۔

عبداللہ زمان امریکی کھلاڑی اویک گھوش کو اسٹریٹ گیمز میں شکست دے کر کوارٹر فائنل میں پہنچے ، انڈر 11کیٹیگری میں ریان زمان نے کوارٹر فائنل میں مصر کے پلیئر کو 1-3گیمز سے شکست دی۔ 

 

دونوں بھائی سابق چیمپئن منصور زمان کے صاحبزادے ہیں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں