ڈاکٹر لیری کیس،امریکی محکمہ انصاف کی متاثرین ایتھلیٹس سے ڈیل

ڈاکٹر لیری کیس،امریکی محکمہ انصاف  کی متاثرین ایتھلیٹس سے ڈیل

واشنگٹن(سپورٹس ڈیسک)ڈاکٹر لیری نصرکیس میں امریکی محکمہ انصاف نے متاثرین ایتھلیٹس کو 138 ملین ڈالر ادائیگی پرآمادگی ظاہر کرتے ہوئے ڈیل کرلی۔

امریکا کے سابق جمناسٹک ڈاکٹرلیری پر ایتھیلیٹ سے جنسی بدسلوکی کے مقدمے میں ایف بی آئی پر ڈاکٹر لیری کے طرز عمل کی تحقیقات میں ناکامی کے 139الزامات تھے ۔ ڈاکٹر لیری نے 2 عشروں کے دوران سینکڑوں ایتھیلیٹس سے جنسی بدسلوکی کی تھی جن میں اولمپک گولڈ میڈلسٹ ایتھیلیٹ Simone Biles بھی شامل تھی۔ ڈاکٹر لیری کو مشی گن حکام نے 2016 میں گرفتار کیا تھا اور عمر قید سنا ئی تھی ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں