پاکستان ہاکی کی انٹرنیشنل ایونٹ میں شرکت یقینی بنانے پر اتفاق

پاکستان ہاکی کی انٹرنیشنل ایونٹ میں شرکت یقینی بنانے پر اتفاق

اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر)پاکستان ہاکی فیڈریشن کے دونوں دھڑوں نے قومی کھیل کی انٹرنیشنل ایونٹ میں شرکت کو یقینی بنانے پر اتفاق کرلیا جبکہ ہاکی امور چلانے کیلئے حیدر حسین بطور سیکرٹری کام جاری رکھیں گے ۔

پاکستان ہاکی کے معاملات طے کرنے کیلئے ہاکی فیڈریشن کے دھڑوں کا اجلاس گزشتہ روز اسلام آباد میں وزیراعظم یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود کیزیرصدارت ہوا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ حیدر حسین بطور سیکرٹری پی ایچ ایف کام جاری رکھیں گے جبکہ صدر ہاکی فیڈریشن کے تقرر کیلئے کمیٹی بنائی جائے گی۔ غیر جانبدار سلیکشن کمیٹی کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔رانا مشہود نے کہا کہ پی ایچ ایف کا معاملہ ایف آئی ایچ کے حوالے کردیا ہے جس کو ایف آئی ایچ تسلیم کرے گی ہم اسکو مانیں گے ۔ ایف آئی ایچ اگلے چند دنوں میں دونوں پارٹیز کی دستاویزات دیکھ کر فیصلہ کرے گی، فی الحال دونوں گروپس کے ہاکی کیمپ کو اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کیلئے ایک کردیا گیا ہے ۔ دونوں گروپس کے پلیئرز اسلام آباد میں کیمپ کریں گے ،آج اورکل دوبارہ ٹرائلز ہوں گے ، ٹرائلز کے سلیکشن بورڈ کو ڈچ کوچ رولنٹ اولٹمنز ہیڈ کرینگے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں