کاؤنٹی کرکٹ، شان مسعود جوئے کی تشہیر سے دور

کاؤنٹی کرکٹ، شان مسعود  جوئے کی تشہیر سے دور

کراچی(سپورٹس ڈیسک )پاکستانی ٹیسٹ کپتان شان مسعود انگلش کاؤنٹی کرکٹ میں جوئے کی تشہیر سے دور ہیں۔۔

ان کی شرٹ کے کالر پر کمپنی کا لوگو نہیں لگایا گیا ۔ شان مسعود ان دنوں یارکشائر کاؤنٹی کی قیادت کر رہے ہیں، ہفتے کے روز ان کی کاؤنٹی کا بطور آفیشل پارٹنر ‘‘ڈافا بیٹ’’ سے 2 سالہ معاہدہ ہوا،اس کے تحت تینوں فارمیٹس کی کرکٹ میں کھلاڑیوں کی شرٹس کے کالر پر مذکورہ کمپنی کا لوگو موجود ہوگا۔

ذرائع نے بتایا کہ شان مسعود بیٹنگ کمپنی کی تشہیر نہیں کریں گے ، انہوں ں نے کاؤنٹی حکام پر پہلے ہی اس حوالے سے اپنا موقف واضح کر دیا تھا، یارکشائر نے بھی ان کی خواہش کا احترام کیا ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں