پریذیڈنٹ کپ ون ڈے ،سلمان آغا کی سنچری ، سٹیٹ بینک نے واپڈاکوہرادیا

پریذیڈنٹ کپ ون ڈے ،سلمان آغا کی سنچری ، سٹیٹ بینک نے واپڈاکوہرادیا

راولپنڈی (سپورٹس ڈیسک )سلمان علی آغا کی شاندار سنچری نے سٹیٹ بینک کو پریذیڈنٹ کپ ون ڈے ٹورنامنٹ میں واپڈا کے خلاف 6 وکٹوں سے کامیابی دلادی۔ بارش کی وجہ سے شعیب اختر سٹیڈیم میں ہونے والا یہ میچ تاخیر سے شروع ہوا ۔۔

اور اسے 23 اوورز تک محدود کرنا پڑا۔واپڈا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے  201 رنز بنائے ۔سٹیٹ بینک نے 22.5 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر ہدف حاصل کرلیا۔ 

 

سلمان علی آغا نے گیندوں پر13 چوکوں اور 4چھکوں کی مدد سے 101 رنز سکور کیے اور آؤٹ نہیں ہوئے ۔ ایبٹ آباد سٹیڈیم میں غنی گلاس اور ہائر ایجوکیشن کا میچ منسوخ کردیا گیا۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں