فٹنس کیلئے خواتین کرکٹرز کو بھی ملٹری اکیڈمی کاکول بھیجنے کا فیصلہ

فٹنس کیلئے خواتین کرکٹرز کو بھی ملٹری اکیڈمی کاکول بھیجنے کا فیصلہ

لاہور(سپورٹس ڈیسک )قومی مینز کرکٹ ٹیم کے بعد اب خواتین کرکٹرز کو بھی فٹنس بہتر بنانے کیلئے پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔

پاکستانی ویمن کرکٹ ٹیم کی فٹنس کو بہتر بنانے کے لیے کھلاڑیوں کو جولائی میں پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول بھیجا جائے گا۔ یہ پہلا موقع ہوگا جب پاکستانی ویمن کرکٹرز کو فٹنس میں اضافے کے لیے کاکول کے انسٹرکٹرز کے پاس بھیجا جارہا ہے ۔ایک ماہ کے فٹنس اور سکلز کیمپ میں ایک وقت میں 15، 15خواتین کرکٹرز شریک ہوں گی۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں