وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز مقابلے سپورٹس کمپلیکس میں شروع

 وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز مقابلے سپورٹس کمپلیکس میں شروع

لاہور (سپورٹس ڈیسک )پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز 2024کے مقابلے نشرپارک سپورٹس کمپلیکس میں شروع ہوگئے ، مقابلوں میں پنجاب کی20یونیورسٹیوں کی 1300کھلاڑی حصہ لے رہی ہیں ۔۔۔

 افتتاحی روز کرکٹ ٹیپ بال میں لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی نے یونیورسٹی آف ایجوکیشن کو 6وکٹو ں سے شکست دیدی ،دوسرے میچ میں یونیورسٹی آف سرگودھا نے ہوم اکنامکس یونیورسٹی کو58رنر سے ہرادیا، 100میٹر ریس میں لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی کی حولہ نے میدان مار لیا ،400میٹر ریس میں لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی کی امتل الرحمن پہلے نمبر پر رہی ، پہلے ہاکی میچ میں لاہور کالج فاریمن یونیورسٹی نے یونیورسٹی آف لاہور کو 12-0سے شکست دے دی ،دوسرے میچ میں بہاؤ الدین زکریا یونیورسٹی نے یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز کو5-0سے ہرادیا ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں