ٹیبل ٹینس لیگ:پنجاب اے اور کے پی کی ٹیمیں فائنل میں پہنچ گئیں

ٹیبل ٹینس لیگ:پنجاب اے اور کے پی کی ٹیمیں فائنل میں پہنچ گئیں

اسلام آباد (سپورٹس رپورٹر )پرام منسٹر نیشنل ٹیلنٹ ہنٹ ٹیبل ٹینس لیگ میں پنجاب اے اور کے پی کی ٹیمیں حریف ٹیموں کو شکست دیکر مینز کیٹیگری کے فائنل میں پہنچ گئیں۔

ہائر ایجوکیشن کمیشن کے زیر اہتمام جاری چھ روزہ ایونٹ کے سیمی فائنل مقابلوں میں پنجاب اے نے پنجاب بی کو 0-3سے شکست دیکر فائنل تک رسای حاصل کی ، دوسرے سیمی فائنل میں کے پی اے نے کے پی بی کو شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔ ٹیبل ٹینس لیگ کے فائنلز آج کھیلے جائیں گے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں