پی ایس ایل:سابق چیمپئن ٹیم کا پشاور میں میچز کروانے کا مطالبہ

پی ایس ایل:سابق چیمپئن ٹیم کا پشاور میں میچز کروانے کا مطالبہ

لاہور(سپورٹس ڈیسک ) پی ایس ایل کی سابق چیمپئن ٹیم نے پشاور میں میچز کے انعقاد کا مطالبہ کردیا۔ذرائع کے مطابق پشاور زلمی کے فرنچائز اونر جاوید آفریدی نے پی سی بی کو ای میل میں اس بات پر تعجب کا اظہار کیا۔۔

 کہ سیزن 1A0 کا کوئی میچ پشاور میں نہیں رکھا گیا۔انہوں نے زلمی کے میچز ہوم گراؤنڈ پر منعقد کرانے کا کہتے ہوئے وینیوز میں پشاور کی شمولیت کا مطالبہ کرتے ہوئے سٹیڈیم کا بقیہ 20 فیصد تعمیراتی کام مکمل کرنے میں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کے تعاون کی بھی درخواست کی۔جاوید آفریدی نے خط میں لکھا کہ ان کی ٹیم 13 مئی کو چیف منسٹر خیبر پختونخوا علی امین سے ملاقات کرے گی تا کہ سٹیڈیم کے حوالے سے تمام سٹیک ہولڈرز میں کوآرڈینیشن ممکن ہوسکے ۔انہوں نے محسن نقوی سے درخواست کی کہ پشاور میں پی ایس ایل کے میچز یقینی بنانے کیلئے ایک کمیٹی قائم کریں ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں