اپنی کارکردگی کومزیدبہترکرنے کی کوشش کرونگا: شاہین آفریدی

اپنی کارکردگی کومزیدبہترکرنے کی  کوشش کرونگا: شاہین آفریدی

ڈبلن (سپورٹس ڈیسک )قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کا کہنا ہے کہ آئرلینڈکیخلاف تیسراٹی 20 میچ کافی اچھا رہا لیکن بہتری کی گنجائش ہمیشہ رہتی ہے ۔۔

کوشش کروں گا کہ اپنی کارکردگی کو مزید بہتر کروں۔ انگلینڈ سے قبل یہ سیریز کافی اچھی تھی۔ کوشش ہوتی ہے جب گیند ہاتھ میں ہو تو اپنا بہترین کھیل دوں، جہاں بھی ہم کھیلتے ہیں، سپورٹرز موجود ہوتے ہیں جس سے حوصلہ بڑھتا ہے ۔ ٹیم کو جتنی زیادہ سپورٹ ملے گی، ٹیم کی پرفارمنس اتنی بہتر ہوگی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں