پی سی بی لیول ٹو کوچنگ کورس شروع، حفیظ اور کامران اکمل بھی شریک

پی سی بی لیول ٹو کوچنگ کورس شروع، حفیظ اور کامران اکمل بھی شریک

کراچی (سپورٹس ڈیسک ) پی سی بی لیول ٹو کوچنگ کورس کراچی میں شروع ہوگیا جس میں محمد حفیظ اور کامران اکمل سمیت 8ٹیسٹ کرکٹرز شریک ہیں۔چھ روزہ کوچنگ کورس حنیف محمد ہائی پرفارمنس سینٹر میں جاری ہے۔۔

 جہاں پاکستان ٹیم کے سابق اسسٹنٹ کوچ شاہد اسلم کی نگرانی میں کورس کے شرکاء کو کوچنگ دی جارہی ہے ۔کورس میں 27 شرکا شامل ہیں جس میں محمد حفیظ اور کامران اکمل سمیت 8 سابق ٹیسٹ کرکٹرز شامل ہیں، جن میں دو خواتین بھی شریک ہیں۔کوچنگ سیشن میں آؤٹ ڈور سیشن بھی ہوئے اور لیکچر بھی د یئے گئے ۔اس سلسلے میں سابق کپتان محمد حفیظ اور کامران اکمل نے کہا کہ کوچنگ کورس سے بہت کچھ سیکھنے کا موقع مل رہا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں