فرانس کے ویلنٹائن پیریٹ پینٹر نے گیرو ڈی اٹالیہ سائیکل ریس کا دسواں مرحلہ جیت لیا
روم(سپورٹس ڈیسک )فرانس کے ویلنٹائن پیریٹ پینٹر نے گیرو ڈی اٹالیہ سائیکل ریس کا دسواں مرحلہ جیت لیا۔ ریس کے دسویں مرحلے میں سائیکل سواروں نے پومپی سے کسانوموتری تک کا فیصلہ طے کرنا تھا ۔۔
یہ مرحلہ انٹرمیڈیٹ تھا جس کا فاصلہ 142کلو میٹر پر محیط تھا۔23 سالہ فرانسیسی نے عمدہ سائیکلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 142کلومیٹر کا فاصلہ 3گھنٹے 43منٹ اور 50 سیکنڈز میں طے کرکے دسویں مرحلے میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔
33 سالہ فرانسیسی سائیکل سوار رومین بارڈیٹ نے دوسری جبکہ 34 سالہ سلووینیاکے سائیکلسٹ جان ٹراٹنک نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ ریس میں سلووینیا کے سائیکل سوارتڈیج پوگاچر کا پنک جرسی پر قبضہ برقرار ہے ۔