پاکستان ورلڈ کپ کی خطرناک اور بہترین ٹیم :میتھیو ہیڈن

پاکستان ورلڈ کپ کی خطرناک اور بہترین ٹیم :میتھیو ہیڈن

میلبرن (سپورٹس ڈیسک )پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق بیٹنگ کوچ میتھیو ہیڈن نے کہا ہے کہ پاکستان کی ٹیم اس ورلڈکپ کی خطرناک اور بہترین ٹیم ہے ،بابر اعظم ایک اچھے لیڈر ہیں ان کو ہی کپتان ہونا چاہیے ۔

 غیر ملکی میڈیا سے گفتگو میں سابق آسٹریلوی بلے باز میتھیو ہیڈن کا کہنا تھا کہ پاکستان ٹی ٹونٹی سکواڈ ہمیشہ کی طرح ورلڈ کپ میں ڈارک ہارس کی طرح ہے ۔ پاکستان کی فاسٹ بولنگ بہت ہی اچھی ہے ۔ شاہین، حارث، محمد عامر سمیت نسیم شاہ کی اس ورلڈکپ میں واپسی بہت اہم ہے ۔ شاداب خان مڈل اوور میں اچھے سپنر ہیں اور پاور ہٹر بھی ہیں۔ بابر اعظم ایک اچھے لیڈر ہیں ان کو ہی کپتان ہونا چاہیے ۔ محمد رضوان کے ساتھ فخر زمان بہت ہی خطرناک بیٹر ہیں۔ پاکستان کی فیلڈنگ اچھی نہیں رہتی، امید ہے اس مرتبہ اچھی پرفارمنس نظر آئے گی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں