باسکٹ بال ٹورنامنٹ کا آج سے کراچی میں آغاز

 باسکٹ بال ٹورنامنٹ کا آج سے کراچی میں آغاز

اسلام آباد (سپورٹس رپورٹر )پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن (پی بی بی ایف) کے زیر اہتمام آل پاکستان محمد ماجد اور عبدالناصر میموریل باسکٹ بال ٹورنامنٹ آج سے صدیق میمن اسپورٹس کمپلیکس کراچی میں شروع ہوگا۔

 روزہ ایونٹ میں پاکستان ایئر فورس، واپڈا، پولیس، رینجرز، اسلام آباد، سندھ گرین، بلوچستان اور سندھ وائٹ کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔ میئر کراچی مرتضی وہاب صدیقی ایونٹ کا افتتاح کریں گے جبکہ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی ہونگے ،ٹورنامنٹ میں روزانہ چار میچ کھیلے جائیں گے ، سیمی فائنل یکم جون اورفائنل 2 جون کو کھیلا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں