ہار کی وجوہات معلوم ، کرکٹ ٹیم کو بڑی سرجری کی ضرورت : محسن نقوی

ہار  کی  وجوہات  معلوم  ، کرکٹ  ٹیم  کو  بڑی  سرجری  کی  ضرورت  : محسن  نقوی

نیویارک (اسپورٹس ڈیسک ،مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے ٹی 20 ورلڈ کپ میں بھارت کے ہاتھوں شکست کے بعد ٹیم میں بڑی تبدیلیوں کا عندیہ دے دیا۔پاک بھارت میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے۔۔

 محسن نقوی کا کہنا تھا کہ مجھے اچھی طرح معلوم ہے کہ ٹیم میں کیا چل رہا تھا اور ہارنے کی وجوہات کیا ہیں،لگتا تھا کہ قومی کرکٹ ٹیم کا چھوٹی سرجری سے کام چل جائے گا لیکن بھارت کے خلاف انتہائی خراب کارکردگی کے بعد یقین ہوگیا ہے کہ ٹیم میں بڑی سرجری کی ضرورت ہے ۔بھارت کے خلاف شکست ہر لحاظ سے مایوس کن تھی،پاکستانی کرکٹ اس وقت اپنی سب سے کم درجہ کی پر فارمنس پر ہے ، ہمارا سب سے بڑا چیلنج ٹیم کی کارکردگی کو بہتر بنانا ہے ۔محسن نقوی نے عندیہ دیا کہ قوم قومی کرکٹ ٹیم میں جلد بڑی سر جری ہوتی ہوئی دیکھے گی، ہم نے چیمپئنز ٹرافی کے لئے ٹیم تیار کرنی ہے اور وقت آگیا کہ باہر بیٹھے نئے ٹیلنٹ کو بھی موقع دیا جائے ،پاکستانی کرکٹ ٹیم کو دنیا کی ایک بہترین ٹیم بنانا ہے ۔پی سی بی سربراہ کے مطابق قوم کرکٹ ٹیم سے ایسی مایوس کن کارکردگی کی توقع نہیں رکھتی، ہمیں بہتر کارکردگی دکھانی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں