ہاکی ٹیم کا نیشنز کپ میں شرکت کے بعد وطن واپسی پرپرتپاک استقبال

 ہاکی ٹیم کا نیشنز کپ میں شرکت کے  بعد وطن واپسی پرپرتپاک استقبال

کراچی (سپورٹس ڈیسک )پاکستان ہاکی ٹیم کا ایف آئی ایچ کے زیر اہتمام پولینڈ میں نیشنز کپ میں شرکت کے بعد قائد اعظم ائیرپورٹ کراچی پہنچنے ۔۔

پر ایچ ای سی کے ڈائریکٹر سپورٹس جاوید میمن، سرسید یونیورسٹی کے ڈائریکٹر سپورٹس و سابق انٹرنیشنل ہاکی پلیئر مبشر مختار ، کسٹم آفیسر و سابق انٹرنیشنل ہاکی پلیئر محمد علی و دیگر نے پرتپاک استقبال کیا اور گلدستہ پیش کیا۔اس موقع پر ایچ ای سی کے ڈائریکٹر سپورٹس جاوید میمن نے قومی ٹیم کو بہترین پرفارمنس دکھانے پر مبارکباد پیش کی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں