حسن علی کا ‘آل آئیز آن ریاسی اٹیک’ سٹوری پر تنقید کا جواب

 حسن علی کا ‘آل آئیز آن ریاسی اٹیک’ سٹوری پر تنقید کا جواب

لاہور(سپورٹس ڈیسک )قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی نے جموں و کشمیر میں ہندو مسافروں کے اوپر ہونے والے حملے کے خلاف آوازاٹھائی جس پر اُنہیں سخت تنقید کا سامنا ہے ۔ بس پر حملے میں 9 یاتری ہلاک اور 33 زخمی ہوئے تھے ۔

 اس حملے کی جہاں بھارتی فنکاروں نے مذمت کی وہیں قومی کھلاڑی حسن علی نے بھی انسٹاگرام پر ریاسی حملے کے متاثرین کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کے لیے ایک سٹوری شیئر کی تھی۔اس سٹوری پر ‘آل آئیز آن ویشنو دیوی اٹیک’ جیسے الفاظ درج تھے ۔ جس پر متعدد صارفین نے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا تھا جس پر اب کرکٹر نے جواب شیئر کیا ہے ۔ حسن علی کا اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر لکھنا ہے کہ ‘دہشت گردی اور تشدد ایک سنگین مسئلہ ہے چاہے وہ کسی بھی مذہب کے خلاف ہو، اسی لیے میں نے اس سٹوری کو شیئر کیا تھا، میں جہاں بھی ہوں امن کی حمایت کی کوشش کرتا ہوں، میں نے ہمیشہ غزہ میں حملوں کی مذمت کی ہے اور کرتا رہوں گا، ہر زندگی اہمیت رکھتی ہے ۔’حسن علی کا مزید لکھنا تھا کہ ‘اللّٰہ تعالیٰ گوادر میں شہید ہونے والوں کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے ، آمین۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں