لیونل میسی پیرس اولمپکس نہیں کھیلیں گے ،ورلڈ کپ کیلئے تیار

لیونل میسی پیرس اولمپکس نہیں  کھیلیں گے ،ورلڈ کپ کیلئے تیار

بیونس آئرس (سپورٹس ڈیسک ارجنٹائن سے تعلق رکھے والے عظیم فٹ بالر لیونل میسی نے تصدیق کی ہے کہ وہ رواں سال موسم گرما میں پیرس اولمپکس میں ارجنٹائن کے ساتھ دوسرا گولڈ میڈل جیتنے کی کوشش میں ٹیم کا حصہ نہیں ہونگے ۔

 امریکی فٹ بال کلب انٹر میامی کے فاورڈ میسی نے کہا کہ میں نے مسچرانو (ارجنٹائن کے اولمپک کوچ جیویئر ) سے بات کی، اور ہم نے فوری طور پر صورتحال پر اتفاق کیا۔ یہ ایک مشکل لمحہ ہے ، کیونکہ وہاں کوپا امریکہ ہے ، اور اس کا مطلب یہ ہو گا کہ میں کلب سے لگاتار دو یا تین مہینے دور ہوں تاہم لیونل میسی نے ورلڈ کپ میں شمولیت سے انکار نہیں کیا۔ و ہ 2026 میں امریکہ، کینیڈا اور میکسیکو میں اپنا چھٹا فٹ بال ورلڈ کپ کھیلیں گے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں