تسلیم کرنا چاہیے ہم اچھی کرکٹ نہیں کھیلے :نسیم شاہ

تسلیم کرنا چاہیے ہم اچھی  کرکٹ نہیں کھیلے :نسیم شاہ

نیویارک (سپورٹس ڈیسک ) قومی ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ نے کہا ہے کہ ہم کو تسلیم کرنا چاہیے کہ بطور ٹیم ہم اچھی کرکٹ نہیں کھیلے ۔

ورلڈ کپ میں امریکا اور بھارت کے ہاتھوں شکست پر بات چیت کرتے ہوئے نسیم شاہ نے بتایا کہ عوام کی طرح ہم کھلاڑی بھی بہت افسردہ ہیں۔ورلڈکپ کی مشکل پچز پر بات کرتے ہوئے دائیں ہاتھ کے تیز بولر بولے ہم پیشہ ورانہ کرکٹرز ہیں، ہم کو ہر صورتحال میں کھیلنا چاہیے ۔ نسیم شاہ نے کہا کہ بات ہو رہی ہے کہ فلوریڈا میں بارش ہے ، ہم تو صرف اتنا سوچ رہے ہیں، میچ ہو ہم اچھے مارجن سے جیتیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں