انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز،بھارت نے افغانستان کوہرادیا

 انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز،بھارت نے افغانستان کوہرادیا

گراس آئیلٹ (سپورٹس ڈیسک )ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے سپر ایٹ مرحلے کے دوسرے میچ میں انگلینڈ نے ویسٹ انڈیزاورتیسرے میچ میں بھارت نے افغانستان کوہرادیا ۔ ڈیرن سیمی سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں ویسٹ انڈیز کی جانب سے ٹاپ آرڈر نے ذمہ دارانہ کھیل کا مظاہرہ کیا۔

 جانسن چارلس نے 38، نکولس پورن اور کپتان رومین پاول نے 36، 36 رنز سکور کیے ۔شرفین رادرفورڈ نے 28 رنز اور برینڈن کنگ نے 23 رنز کی اننگز کھیلی، یوں ویسٹ انڈیز کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹ کے نقصان پر 180 رنز بنا سکی ۔ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے انگلینڈ کی پہلی وکٹ 67 رنز پر گری جبکہ 181 رنز کا ہدف 2 وکٹ کے نقصان پر 17.3 اوورز میں پورا کرلیا، فل سالٹ 87 اور جونی بیرسٹو 48 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے ،فل سالٹ کومین آف دی میچ قراردیاگیا،دوسری طرف برج ٹاؤن میں کھیلے گئے میچ میں بھارت نے افغانستان کو جیت کیلئے 182 رنز کا ہدف دیا جس کے تعاقب میں افغانی ٹیم آخری اوور میں 134 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔ بھارت کی پہلی وکٹ 11 رنز پر گری ۔

کپتان روہت شرما 8 رنز بنا کر فضل حق فاروقی کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے ۔ اس کے بعد رشبھ پنت نے 11 گیندوں پر 20 رنز بناتے ہوئے 24 گیندوں پر 24 رنز بنانے والے ویرات کوہلی کا ساتھ دیا تاہم راشد خان نے ریشبھ پنت کو 54 کے مجموعے جبکہ ویرات کوہلی کو 62 کے مجموعے پر میدان بدر کیا۔ سوریا کمار یادیو برق رفتار 53 اور ہاردیک پانڈیا 32 رنز کی اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے ۔ واضح رہے کہ راشد خان نے رشبھ پنت کو آؤٹ کرکے بھارت کے خلاف اس فارمیٹ میں پہلی وکٹ لی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں