آسٹریلوی کپتان مچل مارش بولنگ کرانے کیلئے فٹ قرار

 آسٹریلوی کپتان مچل مارش بولنگ کرانے کیلئے فٹ قرار

میلبرن(سپورٹس ڈیسک ) ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں آسٹریلوی کپتان مچل مارش کو بولنگ کرانے کے لیے فٹ قرار دے دیا گیا۔

کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق آل راؤنڈر مچل مارش سپر ایٹ مرحلے میں بولنگ کرا سکیں گے ۔مچل مارش آئی پی ایل کے دوران انجری کا شکار ہوئے تھے ، اس حوالے سے مچل مارش کا کہنا ہے کہ مجھے بولنگ کی اجازت مل چکی ہے ، ہو سکتا ہے بولنگ کی ضرورت نہ پڑے کیونکہ اس وقت تمام بولنگ لائن اپ اچھی جا رہی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں