انگلینڈ کے سابق کپتان مائیکل وان کا خطرناک بیماری میں مبتلا ہونے کا انکشاف

انگلینڈ کے سابق کپتان مائیکل وان کا خطرناک بیماری میں مبتلا ہونے کا انکشاف

لندن (سپورٹس ڈیسک )انگلینڈ کے سابق کپتان مائیکل وان نے خطرناک بیماری میں مبتلا ہونے کا انکشاف کر دیا۔

مائیکل وان نے برطانوی اخبار سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں اپنی شرٹ کے بٹن اور جوتے کے تسمے نہیں باندھ سکتا تھا، پاکستان کے آسٹریلیا کے خلاف باکسنگ ڈے ٹیسٹ کے دوران علامات شدید تر تھیں۔ میں مائیکرو فون نہیں اٹھا سکتا تھا، مجھے کمنٹری باکس سے میلبرن کے ہسپتال بھیج دیا گیا۔ میرے جوڑوں میں شدید درد تھا، جیسے مینٹل ہیلتھ کی تشخیص کرنا مشکل ہوتا ہے اسی طرح اس بیماری کا بھی جلد پتہ نہیں چلتا، واپس انگلینڈ آ کر سی ٹی اسکین کرایا جس سے جسم میں سٹریس ہارمونز کا پتہ چلا۔ بیماری کسی بھی وقت کسی بھی حالت اور کسی کو بھی ہو سکتی ہے ، کئی مرتبہ میں باہر نہیں نکلتا تھا، کیونکہ میں شرمندہ ہوتا تھا، گاڑی میں بیٹھنا اور نکلنا بہت ہی مشکل تھا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں