ورلڈکپ کی پہلی ہیٹ ٹرک، پیٹ کمنز دوسرے آسٹریلوی بالر بن گئے

 ورلڈکپ کی پہلی ہیٹ ٹرک، پیٹ کمنز دوسرے آسٹریلوی بالر بن گئے

نارتھ ساؤنڈ اینٹیگا (سپورٹس ڈیسک )آسٹریلیا کے کپتان پیٹ کمنز ٹی20 ورلڈکپ 2024 کے سپر ایٹ مرحلے میں بنگلہ دیش کے خلاف ہیٹ ٹرک مکمل کرکے مختصر فارمیٹ کے ورلڈکپ میں ہیٹ ٹرک کرنے والے بریٹ لی کے بعد دوسرے آسٹریلوی بالر بن گئے۔۔۔

 جبکہ مجموعی طور پر ٹی20 ورلڈکپ کی تاریخ میں یہ کارنامہ ساتویں بار انجام دیا گیا،پیٹ کمنز نے ایک اوور میں دو اور دوسرے اوور کی پہلی گیند پر وکٹ لیکر ہیٹ ٹرک مکمل کی ،اس فہرست میں آسٹریلیا اور آئرلینڈ کے 2،2 بالر شامل ہیں، جب کہ سری لنکا، متحدہ عرب امارات اور جنوبی افریقہ کا ایک ایک کھلاڑی موجود ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں