سائیکلنگ چیمپئن شپ میں ڈبل گولڈ میڈل جیتنے والے علی الیاس وطن واپس پہنچ گئے

 سائیکلنگ چیمپئن شپ میں  ڈبل گولڈ میڈل جیتنے والے  علی الیاس وطن واپس پہنچ گئے

کراچی(سپورٹس ڈیسک ) قازقستان میں ہونے والی ایشین روڈ سائینگچیمپئن شپ میں ڈبل گولڈ میڈلز حاصل کرنے والے علی الیاس واپس وطن پہنچ گئے ۔

ائیرپورٹ پر پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے عہدیداروں نے ڈبل گولڈ میڈلسٹ علی الیاس کا پرُتپاک استقبال کیا۔ ایتھلیٹ علی الیاس نے کراچی ائیرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ اس کامیابی پر اللہ کا شکر گزار ہوں۔ ہمارے ملک میں صرف کرکٹ ہی نہیں، دیگر کھیل بھی ہیں پاکستان کے پاس بہترین سائیکلسٹ موجود ہیں یہ ایک مہنگا کھیل ہے اس کیلئے حکومت کی توجہ اور مدد درکار ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں