ٹی20 ورلڈکپ:امریکا کو ہرا کر انگلینڈ سیمی فائنل میں پہنچ گیا

ٹی20 ورلڈکپ:امریکا کو ہرا کر انگلینڈ سیمی فائنل میں پہنچ گیا

بارباڈوس(سپورٹس ڈیسک)ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کے سپرایٹ راؤنڈ میں گروپ بی کے میچ میں کرس جارڈن کی ہیٹرک اور کپتان جوش بٹلر کی دھواں دار بیٹنگ کی بدولت انگلینڈ نے امریکا کو 10 وکٹوں سے شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے۔۔

 کوالیفائی کرلیا۔بارباڈوس میں کھیلے جانے والے اہم میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر امریکا کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔ پہلی مرتبہ ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کھیلنے والی اور پہلے مرحلے میں پاکستان کو شکست دینے والی امریکی ٹیم کی آخری 5 وکٹیں بغیر کسی رن پر گرگئیں جبکہ امریکا کی ٹیم 115 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔ نتیش کمار 30 اور کورے اینڈرسن 29 رنز بنا کر نمایاں رہے ۔ ہرمیت سنگھ نے 21 ایرون جونز نے 10 رنز بنائے ، سٹیون ٹیلر 12 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ۔ کرس جارڈن نے چار آؤٹ کئے ۔ دفاعی چیمپئن انگلینڈ نے 116 رنز کا ہدف بغیر کوئی وکٹ گنوائے 10ویں اوور میں حاصل کرلیا۔ کپتان جوش بٹلر نے 38 گیندوں پر 7 چھکوں اور 6 چوکوں کی مدد سے 87 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی۔ فل سالٹ نے 25 رنز بنائے ۔بٹلر نے امریکا کے باؤلر ہرمیت سنگھ کو ایک ہی اوور میں 5 چھکے لگائے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں