مسٹر پاکستان باڈی بلڈڑ سید بلا ل غرشین مسٹر ایشیا بن گئے

مسٹر پاکستان باڈی بلڈڑ سید بلا ل غرشین مسٹر ایشیا بن گئے

مالدیپ(آئی این پی )پشین سے تعلق رکھنے والے نوجوان تن ساز(باڈی بلڈر)اور مسٹر پاکستان سید بلال غرشین نے مالدیپ میں ہونے والی ایشین چیمپئن شپ میں گولڈ میڈل جیت لیا۔سید بلال غرشین نے کہا ہے۔۔

 کہ میں 3 دفعہ مسٹر پاکستان کا ٹائٹل جیت چکا ہوں لیکن میرا ایک خواب تھا کہ میں مسٹر ایشیا کا میڈل جیت کر پاکستان کا سبز ہلالی پرچم اپنے کندھوں پر اٹھاؤں جو اللہ پاک نے پورا کیا۔ان کا کہنا ہے کہ میں اللہ پاک کا لاکھ لاکھ شکر ادا کرتا ہوں جس نے مجھے مسٹر ایشیا کے ٹائٹل سے نوازا۔سید بلال غرشین نے بھی کہا ہے کہ اپنے پیارے ملک پاکستان کے لئے ہر مقابلے کے لئے تیاری کروں گا اور خرچہ خود برداشت کروں گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں