ویمنز ٹی20ایشیا کپ،15رکنی قومی ٹیم کا اعلان

ویمنز ٹی20ایشیا کپ،15رکنی قومی ٹیم کا اعلان

کراچی(سپورٹس ڈیسک ) ویمنزٹی ٹونٹی ایشیا کپ کیلئے 15 رکنی پاکستان ویمنزٹیم کا اعلان کردیا گیا،ندا ڈار کوکپتان برقرار رکھا گیا ہے۔

 ، 15 رکنی قومی ویمن ٹیم ندا ڈار( کپتان)، عالیہ ریاض، ڈیانا بیگ، فاطمہ ثنا، گل فیروزہ، ارم جاوید، منیبہ علی، ناجیہ علوی، نشرہ سندھو، عمائمہ سہیل، سعدیہ اقبال، سدررا امین، سیدہ عروب شاہ، تسمیہ وہاب اور طوبہ حسن پر مشتمل ہے ۔محمد وسیم ٹیم کے ہیڈ کوچ جبکہ سابق ٹیسٹ بولرز عبدالرحمن اور جنید خان بالترتیب سپن بولنگ کوچ اور اسسٹنٹ کوچ ،حنا منور منیجر، حنیف ملک فیلڈنگ کوچ ، رابعہ صدیق فزیو اور ولید احمد انالسٹ کی ذمہ داری ادا کرینگے ، قومی ویمنز ٹیم کے اعلان کے ساتھ ہی چار روزہ تربیتی کیمپ کا پہلا مرحلہ ختم ہوگیا،قومی ویمن سلیکشن کمیٹی کے ارکان سابق ٹیسٹ کرکٹر اسد شفیق اور بتول فاطمہ نے کیمپ میں کھلاڑیوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا تھا،کیمپ کے پہلے مرحلے کے اختتام پر تمام کھلاڑی اپنے گھروں کو روانہ ہو گئیں جبکہ منتخب قومی ٹیم کا تربیتی کیمپ کراچی میں 5 جولائی سے شروع ہوگا۔ویمنز ایشیا کپ19 تا28 جولائی سری لنکا کے شہر دمبولہ میں کھیلا جائے گا،8 ٹیموں کے ایونٹ کے گروپ اے میں شامل پاکستان ٹیم اپنا پہلا میچ 19جولائی کو روایتی حریف انڈیا کے خلاف کھیلے گی، نیپال اور متحدہ عرب امارات کے خلاف 21 اور 23جولائی کو میچز ہونگے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں