پی سی بی گورننگ بورڈ اجلاس 6 جولائی کو ہونے کا امکان

پی سی بی گورننگ بورڈ اجلاس  6 جولائی کو ہونے کا امکان

لاہور(سپورٹس ڈیسک )پی سی بی کا گورننگ بورڈ اجلاس 6 جولائی کو ہونے کا امکان ہے ۔ اجلاس کے ایجنڈے میں بجٹ 25-2024 کی منظوری شامل ہے۔

 جبکہ قومی کرکٹ ٹیم کی پر فارمنس اور چیمپئنز ٹرافی 2025 کے معاملات پر بھی تبادلہ خیال کا امکان ہے ۔ ذرائع کے مطابق کرکٹ بورڈ گورننگ بورڈ کے 6 جولائی کے ہونے والے اجلاس کا بڑا مقصد اگلے مالی سال کے بجٹ کی منظوری ہے ،اجلاس میں چیئرمین رپورٹ پر بھی بات ہوگی جبکہ سٹیڈیمز کی اَپ گریڈیشن پر اَپ ڈیٹ بھی دی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں