کوہلی کے بعد روہت اور جاڈیجا بھی ٹی20 سے ریٹائر

کوہلی کے بعد روہت اور جاڈیجا بھی ٹی20 سے ریٹائر

بارباڈوس(سپورٹس ڈیسک)ٹی20 ورلڈکپ جیتنے کے بعد بھارتی کپتان روہت شرما اورآل راؤنڈر رویندرا جاڈیجا نے بھی ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔

، ٹی20 ورلڈکپ جیتنے کے بعد پریس کانفرنس میں روہت شرما نے ٹی20 سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرکے مداحوں کو چونکا دیا اورکہا کہ ٹی 20فارمیٹ کو ورلڈکپ جیتنے کے بعد خیر باد کہنے سے اچھا کوئی موقع نہیں تھا، میں ون ڈے اور ٹیسٹ کھیلتا رہوں گا۔ ادھر آل راؤنڈر رویندرا جاڈیجا نے انسٹاگرام پر نے بھارتی کرکٹ ٹیم کی طرف سے ٹی ٹو نٹی انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنے سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا کہ میں اپنی ٹیم کے لیے بقیہ فارمیٹ کیلئے دستیاب ہوں گا، ٹی ٹونٹی کرکٹ ورلڈکپ جیتنا ہمارا خواب تھا جو پورا ہوچکا ہے ، میں سپورٹ کیے جانے پر تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں