گھر آنے پر جشن منائینگے :انوشکا شرما کا ویرات کوہلی کیلئے پیغام

 گھر آنے پر جشن منائینگے :انوشکا شرما کا ویرات کوہلی کیلئے پیغام

ممبئی (سپورٹس ڈیسک )ٹی ٹونٹی ورلڈکپ 2024 کا چیمپئن بننے پر بھارتی بیٹر ویرات کوہلی کی اہلیہ انوشکا شرما نے بھی ٹیم کی کامیابی پر شوہر کو مبارک باد پیش کی۔

 انسٹا گرام پر انوشکا شرما نے بھارتی ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کرنے پر اپنے شوہر ویرات کوہلی کی ٹرافی کو فخر سے تھامے ہوئے تصویر شیئر کی۔اپنے بیان میں اداکارہ انوشکا شرما نے ویرات کوہلی سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ وہ انہیں گھر بلانے پر بہت خوش ہیں۔ ویرات کے گھر آنے پر وہ جشن منائیں گے ۔ علاوہ ازیں ورلڈکپ جیتنے کے بعد کوہلی نے بارباڈوس کے میدان میں ہی موبائل پر اپنی فیملی سے ویڈیو کال پر گفتگو کی، بظاہر وہ اپنی اہلیہ انوشکا شرما اور بچوں کیساتھ بات چیت کررہے تھے جس پر کیمرے نے انکے دلچسپ انداز کو محفوظ کرلیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں