بھارتی بورڈ کا کھلاڑیوں کو 4ارب روپے انعام دینے کااعلان

بھارتی بورڈ کا کھلاڑیوں کو 4ارب  روپے انعام دینے کااعلان

ممبئی(سپورٹس ڈیسک )بھارتی کرکٹ بورڈ نے ٹی 20 ورلڈ کپ میں فتح کے بعد ٹیم کے کھلاڑیوں پر انعامات کی بارش کردی ۔

ایکس پر جاری اپنے بیان میں سربراہ بورڈ جے شاہ کی جانب سے بھارتی ٹیم کیلئے 125 کروڑ بھارتی روپے یعنی تقریبا 4ً ارب پاکستانی روپے کی انعامی رقم کا اعلان کیا گیا۔ جے شاہ کی جانب سے تمام کھلاڑیوں ، کوچز اور سپورٹ سٹاف کو مبارکباد پیش کی گئی اور کہا گیا کہ ٹیم نے پورے ٹورنامنٹ میں بے مثال صلاحیت، عزم اور سپورٹس مین شپ کا مظاہرہ کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں