پاکستانی کھلاڑیوں کے سینٹرل کنٹریکٹ کو ایک سال مکمل

پاکستانی کھلاڑیوں کے سینٹرل کنٹریکٹ کو ایک سال مکمل

قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کے سینٹرل کنٹریکٹ کو ایک سال مکمل ہوگیا، پی سی بی نے گزشتہ برس کھلاڑیوں کے سینٹرل کنٹریکٹ کا فنانشل ماڈل 3 سال کیلئے لاک تھا۔

، جس کا 12 ماہ بعد کارکردگی کا جائزہ لیا جانا تھا، کارکردگی کی بنیاد پر سینٹرل کنٹریکٹ کی فہرست میں رد و بدل کیا جا سکتا ہے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی کرکٹرز کی ایک سال کے دوران پرفارمنس کا جائزہ لیا جا رہا ہے ، کھلاڑیوں کی پرفارمنس رپورٹ پر نئے سینٹرل کنٹریکٹس کا فیصلہ کیا جائے گا۔ آؤٹ فارم کھلاڑیوں کی سینٹرل کنٹریکٹ میں تنزلی کا امکان ہے جبکہ کئی کھلاڑی باہر ہوں گے ، کیونکہ پی سی بی فنانشل ماڈل میں بھی تبدیلی پر غور کر رہا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں