نیٹ بال چیمپئن شپ:مردوں کے ایونٹ میں آرمی اور نیوی کی فائنل میں رسائی

نیٹ بال چیمپئن شپ:مردوں کے ایونٹ  میں آرمی اور نیوی کی فائنل میں رسائی

اسلام آباد (سپورٹس ڈیسک )نیٹ بال چیمپئن شپ میں مردوں کے ایونٹ میں پاکستان آرمی اور نیوی کی ٹیموں جبکہ خواتین کے۔

 مقابلوں میں آرمی اور سی آر نیٹ بال اکیڈمی نے فائنل میں جگہ بنالی۔ لیاقت جمنازیم میں مردوں کے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان آرمی نے پاکستان پولیس کو 14-38 گول سے اور دوسرے سیمی فائنل میں پاکستان نیوی نے پاکستان واپڈا کو 27-28 گول سے ہرا کر فائنل میں جگہ بنالی۔ خواتین کے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان آرمی نے پنجاب کو 14-28 گول سے اور سی آر نیٹ بال اکیڈمی نے سندھ کو سخت مقابلے کے بعد 16-17 گول سے ہرا دیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں