عالمی چیمپئن بننے کی خوشی، روہت شرما کی پچ کی مٹی کھاتے ویڈیو وائرل

عالمی چیمپئن بننے کی خوشی، روہت شرما  کی پچ کی مٹی کھاتے ویڈیو وائرل

برج ٹاؤن (سپورٹس ڈیسک )عالمی چیمپئن بننے کی خوشی میں روہت شرما کی بارباڈوس کی پچ کی مٹی کھاتے ویڈیو وائرل ہوگئی ۔

جیت کے بعد روہت شرما خوشی میں آبدیدہ ہوگئے ، فتح کے بعد بھارتی کپتان کو سٹیڈیم میں کہیں بھارتی جھنڈا لگاتے دیکھا گیا تو کہیں منفرد انداز میں فتح کا جشن منانے کیلئے پچ کی مٹی کو کھاتے دیکھے گیا جس کی ویڈیو آئی سی سی کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے بھی جاری کی گئی۔ویڈیو میں روہت شرما کو پچ پر بیٹھ کر پچ سے مٹی کھرچتے ، کھاتے اور پھر اٹھ کر جاتے دیکھا جاسکتا ہے۔

 ، اس موقع پر روہت شرما بہت خوش اور مطمئن دکھائی دیئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں