ہیڈ کوچ نے کھلاڑیوں کی فٹنس پر سوالات اٹھا دیئے

 ہیڈ کوچ  نے  کھلاڑیوں  کی  فٹنس  پر  سوالات  اٹھا  دیئے

لاہور(سپورٹس ڈیسک )آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈکپ میں قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی پر ہیڈ کوچ گیری کرسٹن نے اپنی خفیہ رپورٹ جمع کرا دی۔

ذرائع کے مطابق گیری کرسٹن نے 'کانفیڈنشل' رپورٹ چیئرمین پی سی بی کو بھجوائی جبکہ سینئر منیجر وہاب ریاض چند روز قبل اپنی رپورٹ جمع کراچکے ہیں۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی گیری کرسٹن کی رپورٹ کا جائزہ لے رہے ہیں، جس کی روشنی میں محسن نقوی بورڈ عہدیداروں اورسابق کرکٹرز سے مشاورت بھی کریں گے اورمشاورت مکمل ہونے پر مستقبل سے متعلق فیصلے ہونگے ۔ذرائع کے مطابق گیری کرسٹن نے ناقص کارکردگی کی وجوہات تفصیلی طور پر بیان کی ہیں، انہوں نے کھلاڑیوں کے ڈسپلن اور کھیل سے آگاہی پر تفصیلی لکھا، ہیڈ کوچ نے ٹیم میں بہتری لانے کیلئے تجاویز بھی دی ہیں ۔ ذرائع کے مطابق گیری کرسٹن نے کھلاڑیوں کی فٹنس پر بھی سوالات اٹھائے ہیں اور رپورٹ میں وہی پوائنٹس ہیں جس کا گیری کرسٹن نے اپنی تقریر میں ذکر کیا تھا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں