قومی کرکٹرز کی کیمپ میں گدے لگا کر کیچنگ پریکٹس،ویڈیووائرل

 قومی کرکٹرز کی کیمپ میں گدے لگا  کر کیچنگ پریکٹس،ویڈیووائرل

کراچی (سپورٹس ڈیسک )پاکستان شاہینز اور ریڈ بال ٹیم کے کھلاڑیوں کے کیمپ میں غیر معیاری گراؤنڈ پر گدے لگا کر کیچنگ کی پریکٹس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

گراؤنڈ میں گدے بچھا کر کھلاڑیوں کو ڈائیو لگاکر کیچز کی پریکٹس کرائی جارہی ہے جس پر خاصی تنقید بھی ہو رہی ہے ۔نیشنل سٹیڈیم کراچی کے حنیف محمد ہائی پرفارمنس سینٹر گراؤنڈ پر ریڈ بال کرکٹرز کوچ مسرور کی نگرانی میں پریکٹس کر رہے ہیں۔ٹریننگ کرنے والوں میں امام الحق ، سرفراز احمد اور سعود شکیل سمیت 11 کرکٹرز شامل ہیں ،کھلاڑیوں نے کیمرے کے سامنے تو نہیں لیکن شکوہ کیا کہ پریکٹس سٹیڈیم کے مین گراؤنڈ میں ہونی چاہیے ، جہاں گراس بہت اچھی اور معیاری ہے جبکہ اکیڈمی گراؤنڈ کی گراس معیاری ہے نہ گراؤنڈ ہموار ہے ، انجری کا خدشہ ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں