2023میں روہت کی کال پر کوچنگ چھوڑنے کا فیصلہ بدلا :ڈریوڈ

2023میں روہت کی کال پر کوچنگ چھوڑنے کا فیصلہ بدلا :ڈریوڈ

ممبئی (سپورٹس ڈیسک ) بھارت کو ٹی20 چیمپئن بنانے والے ہیڈ کوچ راہول ڈریوڈ نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے 2023 کے ون ڈے ورلڈکپ فائنل میں شکست کے بعد کوچنگ جاری نہ رکھنے کا فیصلہ کرلیا تھا ۔۔

لیکن روہت شرما کی ایک کال پر انہوں نے فیصلہ بدل دیا ۔ بی سی سی آئی کی جانب سے ایکس پر بھارتی ڈریسنگ روم کی ایک ویڈیو شیئر کی گئی جس میں ہیڈ کوچ راہول ڈریوڈ ورلڈچیمپئن بننے پر کھلاڑیوں کی تعریف کررہے ہیں اور اس دوران انہوں نے روہت شرما کا شکریہ بھی ادا کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں