لنکن پریمئیر لیگ:شاداب خان نے ڈیبیو پر ہی ہیٹرک بناڈالی

لنکن پریمئیر لیگ:شاداب خان نے ڈیبیو پر ہی ہیٹرک بناڈالی

پالی کیلے (سپورٹس ڈیسک )لنکن پریمئیر لیگ (ایل پی ایل) میں کولمبو سٹرائیکرز کیلئے اپنے ڈیبیو پر قومی ٹیم کے لیگ سپنر شاداب خان نے کینڈی فالکنز کیخلاف ہیٹرک بناڈالی۔پالی کیلے اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ۔۔

میچ میں لیگ سپنر شاداب خان کی کولمبو سٹرائیکرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 198 رنز بنائے ، ہدف کے تعاقب میں حریف ٹیم محض 15.5 اوورز میں 147 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی۔اس میچ میں لیگ سپنر شاداب خان کی کارکردگی قابل ذکر رہی، انہوں نے ونندو ہسرنگا، سلمان علی آغا، اور پون رتھنائیکے کو آؤٹ کرکے اپنی ہیٹ ٹرک مکمل کی۔شاداب نے اپنے 4 اوورز کے کوٹے میں 22 رنز دیکر 4 کھلاڑیوں کا شکار کیا۔ٹی20 ورلڈکپ میں ناکام رہے لیگ سپنر نے اپنی سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے خدا عظیم ہے  کا کیپشن ڈالا اور میچ کے اعداد و شمار شیئر کیے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں