ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس کاچوتھامرحلہ سلووینیا کے نام

ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس کاچوتھامرحلہ سلووینیا کے نام

روم (سپورٹس ڈیسک )سلووینیا کے سائیکلسٹ تڈیج پوگاآر نے ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس کا چوتھا مرحلہ جیت لیا۔ چوتھے مرحلے میں سائیکل سواروں نے اٹلی میں پنیرولو سے ویلوائر تک کا 139.6 کلو میٹر فاصلہ طے کرنا تھا۔۔

 جو پہاڑی راستے پر تھا۔25 سالہ سلووینیا کے سائیکلسٹ تڈیج پوگاآر نے عمدہ سائیکلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 139.6 کلومیٹر کا فاصلہ 3 گھنٹے 46منٹ اور 38 سیکنڈز میں طے کرکے پہلی پوزیشن حاصل کی۔بیلجیئم کے سائیکلسٹ ریمکو ایونپول نے دوسری جبکہ ہسپانوی سائیکل سوار جان آیوسو نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں