چیمپیئنز شپ آف لیجنڈز: پاکستان نے آسٹریلیا،بھارت نے انگلینڈ کوہرادیا

 چیمپیئنز شپ آف لیجنڈز: پاکستان نے آسٹریلیا،بھارت نے انگلینڈ کوہرادیا

برمنگھم(سپورٹس ڈیسک)چیمپیئنز شپ آف لیجنڈز ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ میں پاکستان نے آسٹریلیا اوربھارت نے انگلینڈکو کوہرادیا۔برمنگھم میں کھیلے میچ میں آسٹریلیانے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 7وکٹوں پر189رنزبنائے ۔۔

پاکستان نے ہدف 19.4اوورز میں 5وکٹوں پرپوراکرلیا۔کپتان یونس خان 41گیندوں پر63اورمصباح الحق 25گیندوں پر35رنز بناکر نمایاں رہے ،دوسری طرف بھارت نے انگلینڈ کو تین وکٹوں سے ہرادیا ، انگلینڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے 4 وکٹ پر 165 رنز بنائے ۔ جواب میں بھارت نے ہدف 7 وکٹ پر ایک اوور قبل حاصل کرلیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں