ناقص پرفارمنس پر رضوان مذہب کارڈ کا استعمال نہ کریں،احمدشہزاد

 ناقص پرفارمنس پر رضوان مذہب  کارڈ کا استعمال نہ کریں،احمدشہزاد

لاہور(اسپورٹس ڈیسک )قومی ٹیم کے اوپنر احمد شہزاد نے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔ ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ یہ واقعی مایوس کن ہے۔۔۔

 کہ کچھ کھلاڑی غیر ضروری پریس کانفرنس کرکے اور مذہب کا کارڈ استعمال کرکے ورلڈکپ میں اپنی ناقص پرفارمنس کو چھپا رہے ہیں۔ وہ کھلاڑی اپنی فٹنس کے بارے میں جھوٹ بولتے ہیں اور جب وہ تسلیم کرتے ہیں کہ وہ میدان میں اداکاری کر رہے تھے تو مذہب کہاں جاتا ہے ؟ کیا مذہب آپ کو دوسروں کو دھوکہ دینا اور میدان میں جھوٹ بولنا سکھاتا ہے ؟۔ ہم پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی کو اس بڑی سرجری کو بھولنے نہیں دیں گے ، جسکا انہوں نے وعدہ کیا تھا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں