‘‘ ٹیسٹ سیریز سے پہلے کسی لیگز کیلئے این او سی نہیں ملے گا’’

‘‘ ٹیسٹ سیریز سے پہلے کسی لیگز کیلئے این او سی نہیں ملے گا’’

لاہور(سپورٹس ڈیسک ) چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کپتان بابراعظم کو تبدیل کرنے سے متعلق کہا کہ ابھی ایسا کوئی فیصلہ نہیں ہوا البتہ سابق کرکٹر سے مشاورت کے بعد کوئی نتیجہ نکلے گا۔۔۔

 دونوں ہیڈ کوچز اور 4 سے 5 کمیٹیاں کپتان سے متعلق بھی بحث کرینگے ۔ میگا ایونٹ کے بعد سے بابراعظم اور وہاب ریاض سے کوئی ملاقات نہیں ہوئی۔محسن نقوی نے لیگز، سینٹرل کنٹریکٹ اور ڈومیسٹک سے متعلق تفصِلی طور پر آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ پلئیر سن لیں کہ پہلے پاکستان ہے اور بعد میں کوئی اور چیز، ٹیسٹ سیریز سے پہلے جن کرکٹرز نے لیگ کیلئے این او سی کی درخواست کی انکو این او سی نہیں ملے گا۔حارث رؤف سے امریکا میں بدتمیزی کرنے والے شائق سے متعلق محسن نقوی نے کہا کہ پاکستانی کرکٹرز کے ساتھ ملک میں یا بیرون ملک ناروا سلوک کرنے والوں کو نہیں چھوڑیں گے ، بدتمیزی کرنے والوں کو دعوت دیتا ہوں جلدی پاکستان آئیں ایف آئی اے انکا استقبال کرے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں