سوریا کمار یادیو کے کیچ پر سوالات سنیل گواسکر میدان میں آگئے

سوریا کمار یادیو کے کیچ پر سوالات سنیل گواسکر میدان میں آگئے

ممبئی (سپورٹس ڈیسک )ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے فائنل میچ میں سوریا کمار یادیو نے جنوبی افریقا کے بیٹر ڈیوڈ ملر کا باؤنڈری لائن پر شاندار کیچ پکڑا تھا۔۔

وہیں کیچ پر کچھ شکوک و شبہات پیدا ہوئے ۔سوشل میڈیا پر دعویٰ کیا گیا ہے کہ کیچ لیتے وقت سوریا کمار یادیو کی ٹانگ نے باؤنڈری لائن کو چھو لیا تھا اور اس طرح کے دعوے کچھ غیر ملکی میڈیا آؤٹ لیٹس میں بھی رپورٹ ہوئے جس پر بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سنیل گواسکر نے ان دعوؤں پر ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے آسٹریلوی اخبار پر تنقید کی اوراپنے کالم میں لکھا کہ آسٹریلوی اخبار نے سوریا کمار یادیو کے کیچ پر سوالات اٹھائے ہیں۔ تمام ری پلے بالکل واضح ہے ، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سوریا کمار یادیو نے شاندار کیچ لیا ہے ۔ آسٹریلوی صحافیوں کو کرکٹ میں دوسروں پر تبصرہ کرنے سے پہلے اپنی قومی کرکٹ ٹیم کے خلاف دھوکہ دہی کے الزامات کو دیکھنا چاہیے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں