عالمی سکواش کے دو بڑے کھلاڑی رشتہ ازدواج میں بندھ گئے

عالمی سکواش کے دو بڑے کھلاڑی  رشتہ ازدواج میں بندھ گئے

کراچی(سپورٹس ڈیسک ) عالمی سکواش کے دو بڑے کھلاڑی شادی کے بندھن میں بندھ گئے ۔ نیوزی لینڈ سے تعلق رکھنے والے 32 سالہ عالمی نمبر 5 کھلاڑی پال کول اور ویمن انٹرنیشنل رینکنگ میں چوتھی پوزیشن کی حامل بیلجئیم کی 28 سالہ نیلی گیلز رشتہ ازواج میں منسلک ہوگئے ۔

پال کول دو مرتبہ برٹس اوپن اسکواش چیمپئین شپ جیتنے کے ساتھ عالمی نمبر ون کھلاڑی بھی رہ چکے ہیں۔

 

 

دریں اثنا عالمی کھلاڑیوں کی شادی پر د نیا بھر میں خوشی کا اظہارکیا جارہا ہے ،10 مرتبہ کے برٹش چیمپئین اور6 بارعالمی ٹائیٹل جیتنے والے سکواش لیجنڈ جہانگیرخان، سابق برٹش چیمپئین قمر زمان اورسابق عالمی امیچر اسکواش چیمپئین مقصود احمد نے بھی نوبیاہتا جوڑے کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک تمناوں کا اظہار کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں