ورلڈکپ میں ناقص پرفارمنس، بڑے کھلاڑیوں کی تنخواہوں میں کٹوتی کا فیصلہ

لاہور(سپورٹس ڈیسک )ٹی20 ورلڈکپ میں ناقص پرفارمنس پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے بڑے کھلاڑیوں کی تنخواہوں میں کٹوتی کا فیصلہ کرلیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پی سی بی سینٹرل کنٹریکٹ یافتہ سینئر کرکٹرز کی تنخواہوں کو کاٹنے کا منصوبہ بناچکا ہے تاہم انکی کیٹیگریز میں کوئی تنزلی نہیں کی جائے گی۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے کئی نامور کرکٹرز بورڈ کی جانب سے تنخواہوں میں کٹوتی کے انتہائی اقدام پر ناخوش ہیں اور ہوسکتا ہے کہ سینٹرل کنٹریکٹ 2024-25 پر دستخط کرنے میں دلچسپی نہ دکھائیں۔سینٹرل کنٹریکٹ کی اے کیٹیگری میں شامل کھلاڑیوں کی تنخواہ 60 لاکھ سے کم ہوکر 40 لاکھ ہوسکتی ہے ۔