لارا نے کارل ہوپرکو خود سے اور ٹنڈولکر سے بہتر کھلاڑی قراردیدیا

لارا نے کارل ہوپرکو خود سے اور  ٹنڈولکر سے بہتر کھلاڑی قراردیدیا

جمیکا (سپورٹس ڈیسک )ویسٹ انڈیز کے لیجنڈ کرکٹر برائن لارا نے اپنے سابق ساتھی کرکٹر کارل ہوپر کو خام ٹیلنٹ کے لحاظ سے بہترین کھلاڑی قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ مجھ سے اور سچن ٹنڈولکر سے بہتر کھلاڑی تھے ۔

برائن لارا نے اپنی نئی کتاب میں لکھا کہ کارل ہوپرکے بارے میں کہوں گا کہ ٹنڈولکر اور میں بھی اس ٹیلنٹ کے قریب نہیں پہنچ سکتے ۔ کارل کے کیریئر کو کھیلنے سے کپتانی تک الگ کریں اور ان کے نمبر بہت مختلف ہیں۔ برائن لارا کاکہناتھاکہ وریندر سہواگ، کرس گیل، انضمام الحق، سنتھ جے سوریا ایسے کھلاڑی تھے جو میرا 400رنزبنانے کا ریکارڈ توڑسکتے تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں