بھارتی بورڈ نے ہیڈکوچ گوتم گمبھیرکی 4درخواستیں مستردکردیں

 بھارتی بورڈ نے ہیڈکوچ گوتم گمبھیرکی 4درخواستیں مستردکردیں

ممبئی (سپورٹس ڈیسک )بھارتی کرکٹ بورڈ نے نومنتخب ہیڈکوچ گوتم گمبھیر کو اپنی مرضی کا معاون عملہ فراہم کرنے سے صاف انکار کردیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بی سی سی آئی سیکرٹری نے نئے ہیڈکوچ گوتم گمبھیر کی محض ایک درخواست کی منظوری دی جبکہ 4 درخواستوں کو مسترد کردیا۔گمبھیر کی درخواست پر ابھیشیک نیئر کو بیٹنگ کوچ تعینات کردیا گیا جبکہ مختلف عہدوں کیلئے کی گئی سفارش، جس میں بالنگ کوچ کیلئے مورنے مورکل اور لکشمی پتی بالاجی! فیلڈنگ کوچ کیلئے ریان ٹین ڈوشیٹ اور جونٹی رہوڈز کی خدمات لینے کی تجویز دی تھی۔ اُسے مسترد کردیا گیا۔بھارتی بورڈ سابق فاسٹ بولر ظہیر خان کو بالنگ کوچ تعینات کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے جبکہ فیلڈنگ کوچ کیلئے راہول ڈریوڈ دور میں خدمات سرانجام دینے والے ٹی دلیپ کو برقرار رکھنا چاہتا ہے ۔ نئے ہیڈکوچ گوتم گمبھیر کا پہلا اسائنمنٹ دورہ سری لنکا ہے ، دوسری جانب ٹی20 فارمیٹ کیلئے نئے کپتان کے انتخاب میں بھی بھارتی بورڈ ہاردک پانڈیا اور سوریا کمار یادیو کے ناموں کو لیکر پریشان ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں