چیمپئینز ٹرافی :افغان کرکٹ بورڈ کی شرکت کی یقین دہانی

چیمپئینز ٹرافی :افغان کرکٹ بورڈ کی شرکت کی یقین دہانی

لاہور(سپورٹس ڈیسک )افغانستان کرکٹ بورڈ (اے سی بی) نے چیمپئینز ٹرافی 2025 میں اپنی شرکت سے متعلق پاکستان کو آگاہ کردیا۔

سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے سالانہ اجلاس میں افغانستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین واعظ اشرف اور نصیب خان نے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے ملاقات کی اور چیمپئینز ٹرافی میں افغانستان ٹیم کی شرکت کی یقین دہانی کروائی۔انہوں نے سوشل میڈیا پر چلنے والی افواہوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہماری ٹیم پاکستان کی میزبانی میں ہونے والی چیمپئینز ٹرافی 2025 کیلئے میزبان ملک جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں