محمد شامی ایک رات خودکشی کرنیوالے تھے : دوست کا انکشاف

ممبئی (سپورٹس ڈیسک )بھارتی بولر محمد شامی کے دوست امیش کمار نے کہاہے کہ شامی کی نجی زندگی میں ان کا بیوی سے اختلاف ،بیٹی سے دوری۔۔
میچ فکسنگ کے الزامات،بیوی پر تشدد کا الزام اور پھر سینٹرل کنٹریکٹ سے دوری شامی کے مشکل ترین لمحات میں سے ایک ہے ، اس دوران محمد شامی نے خودکشی کا بھی سوچا۔ شامی پر جب پاکستان کے ساتھ میچ فکسنگ کے الزامات لگے تو اس نے مجھ سے کہا کہ میں سب کچھ برداشت کر سکتا ہوں لیکن ملک کو دھوکا دینے جیسے الزامات نہیں برداشت کرسکتا۔